مہر خبرساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے 2 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مارین لی پین کی پہلی اور امینوئل میکرون کی دوسری پوزیشن ہے۔ مارین لی پین کہتی ہیں کہ اگر وہ جیت گئیں تو فرانس یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ ماری لی پین کو 24.38 فیصد اور میکرون کو 22.19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اب ان کے درمیان حتمی مقابلہ 7 مئی کو ہوگا۔صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تین بڑے امیدواروں میں سابق وزیر اعظم فرانسواں فیوں، 40 سالہ بینکار اور حالیہ صدر کے مشیر ایمنوئل ماکروں اور نیشنل فرنٹ کی 48 سالہ مارین لی پین ہیں۔ صدارتی امیدوار اور سابق وزیر اعظم فرانسواں فیوں کو قدامت پسند، جب کہ خاتون امیدوار مارین لی پین کو قدرے نسل پرست اور ایمنول ماکروں کو اعتدال پسند رہنما سمجھا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون امیدوار مارین لی پین اور ایمنول ماکروں کامیاب ہوگئے ہیں، اب ان دونوں کا مقابلہ 7 مئی کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق ایمانوئل ماکروں نے پہلے مرحلے میں 23 سے 24 فیصد جب کہ مارین لے پین نے 21 سے 23 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم حتمی نتائج آنے تک نتائج تبدیل بھی ہوسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے کی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو شام 8 بجے تک جاری رہی، پولنگ کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے، جب کہ 50 ہزار سیکیورٹی اہلکاراور 7ہزار فوجی تعینات کیے گئے۔ فرانس میں ووٹرز کی تعداد 47 ملین ہے، جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد رہا۔واضح رہے کہ سخت سیکیورٹی میں ہونے والے فرانسیسی صدارتی انتخابات نہ صرف یورپی یونین بلکہ امریکا اور برطانیہ کے لیے بھی نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دو امیدوار کامیاب/انتخاب کا دوسرا مرحلہ 7 مئی کو ہوگا
فرانس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے 2 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مارین لی پین کی پہلی اور امینوئل میکرون کی دوسری پوزیشن ہے۔
News ID 1872010
آپ کا تبصرہ